صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور مفاد عامہ میں اپنا بہترین کردار اداکرتے ہیں صحافی دن رات محنت کرکے عوام کو حقائق پر مبنی خبروں سے آگاہ کرتے ہیں

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس ) صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور مفاد عامہ میں اپنا بہترین کردار اداکرتے ہیں صحافی دن رات محنت کرکے عوام کو حقائق پر مبنی خبروں سے آگاہ کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی نائب صدر زاہد ہاشم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہے کسی ادارے کے حق میں خبر لگ جائے تو خوشی اور اگر ادارے میں موجود نقائص بارے عوام کو آگاہ کیا جائے تو ادارے کے اہلکاران ناراض نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کو اپنا فرض نہایت ایمانداری سے نبھانا چاہیے سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ہی لکھنا چاہیے کہ یہی صحافت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کا علمبردار فورم ہے ہماری خوش قسمتی ہے

ہمیں اس فورم کو جائن کرنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے مرکزی عہدیداران اسے مزید فعال بنانے میں کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع سبی کے صدر عباس چشتی بھی محنتی اور مخلص ہیں اور ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔