مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافی برادری کرپٹ سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنے قلم کا بے دریغ استعمال کریں، قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ہمراہ رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے صحافیوں کا کردار بھی نا قابل فراموش ہے، صحافی اپنی قلم سے معاشرے کی اصلاح اور درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے، پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) سے تعلق رکھنے والی صحافی برادری اپنے قلم کو کرپٹ و نااہل سیاستدانوں اور سرکاری افسروں، جعل سازوں کو بے نقاب کرنے کیلئے استعمال کریں۔
تاکہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے، ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے پریس کلب مصطفی آباد میں منعقدہ اجلاس سے ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں اور اعلی سرکاری افسران کی کرپشن کی وجہ سے ملک کی بنیادیںکمزور ہو چکی ہیں۔
ان کی کرپشن کے براہ راست اثرات عوام پر پڑ رہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھ چکی ہے عام آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے اور اسوقت عام آدمی بنیا دی سہولتوں سے یکسر محروم ہوچکا ہے امیر جو ہے امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے غربت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگ خودکشیا ں کررہے ہیں خدارا اسوقت پوری قوم کو کرپشن کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوجانا چاہیے اور کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف کارروائی کرنے والے اداروں کی سپورٹ کرنی چاہیے اور میڈیا کو بھی اپنا مثبت رول ادا کرنا چاہیئے تاکہ ہماری آنیوالی نسلوں تک آج ہونے والی لوٹ مار اور کرپشن کے اثرات نہ پڑسکیں تاکہ آنیوالے وقت میں ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بناسکیں۔
پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر نے اپنے تمام ممبران و عہدے داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک ہفتہ ملک بھر مں ہونیوالی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف اپنے اپنے دفاتر میں اجلاس بلائیں اور قرار دادیں پیش کریں اور کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے اداروں اور سیاست دانوں کے خلاف کارروئیاں کرنے والے اداروں کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ آنیوالی نسلوں کو ہم محفوظ بنا سکیں۔