صحافی چوہدری فضل الرحمن ایک کنہ مشق اور نڈر بے باک صحافت کے علمبردار ہیں
Posted on May 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحافی چوہدری فضل الرحمن ایک کنہ مشق اور نڈر بے باک صحافت کے علمبردار ہیں انہوں نے نامساعد حالات میںحق و سچ کی آواز بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان خیالات کااظہار ممتازقانون دان۔
قائم مقام صدر پیپلزلائرز فورم بھمبرو سینئر نائب صدر ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے ڈی ایچ کیو میرپور میں زیر علاج چوہدری فضل الرحمن کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں آزادحکومت اور آزادکشمیر کی تمام جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمن کی بھرپور مالی مدد کی جائے اور انہیں اس حالت میں اکیلا نہ چھوڑا جائے اس موقع ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب بھمبرمرزاندیم اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔