ممتاز صحافی حاجی محمد سلیم کے چچا اظہر قریشی طویل علالت کے اپنے خالق حقیقی سے جاملے

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے پاکستان وآزادکشمیر کے ممتاز صحافی حاجی محمد سلیم کے چچااظہرقریشی جرمنی میں طویل علالت کے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔

جبکہ ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جرمنی میں مقیم تھے مرحوم کاجسد خاکی گزشتہ روز پاکستان لایا گیا جبکہ مرحوم کو کوٹلی آزاد کشمیر ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں آزاد کشمیر و پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر کی شخصیات نے جنازہ میں شرکت کی مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں کوٹلی کے قبرستان میںسپرد خاک کر دیا گیا ادھر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ممتاز صحافی حاجی محمد سلیم کے چچا اظہر قریشی کی ناگہانی وفات پر لوگ جوق در جوق تعزیت کے لئے آ رہے ہیں۔

ٹیکسلا واہ کینٹ کی صحافتی برادری میں ڈاکٹر سید صابر علی، ملک جاوید اختر، چوہدری امجد، سید رضوان حیدر، امجد یوسفزئی ، سید مشتاق نقوی، خالق فاروق اعوان، کامران اشرف، عمران عباس، احمد نعمان، شاہدین خان، رانا محمد اکرام،عمر اقبال، ممتاز صدیقی، خالد ارمانی،رانا فرحان اسلم، آصف نذیر بٹ، ڈاکٹر جمشید حسن ابدال پریس کلب کے صدر چوہدری وقار، ڈاکٹر شوکت، ممتاز عباسی ترنول پریس کلب سے ڈاکٹر ارم، رفعت علی قیصر ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے صدر زاہد آصف سلطانی، خواجہ طارق لون، راجہ نصیر، عامر قریشی، سینئر صحافی سید ساجد الرب ، محمد افضل صابری و دیگر نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔