مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافی کو یر غمال بنانے والے ایم ایس کو گرفتار و صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے، پاکستان میڈیا کونسل، پریس کلب مصطفی آباد، کاہنہ پریس کلب، نشتر ٹائون یونین آف جرنلسٹ کے صحافیوں کا پریس کلب مصطفی آباد میں احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل، کاہنہ پریس کلب، نشتر ٹائون یونین آف جرنلسٹ، یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد، الیکٹرنک میڈیا مصطفی آباد و پریس کلب مصطفی آباد کا مشترکہ اجلاس صدر پریس کلب و آگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں متفقہ قرار داد پاس کی گئی قرار داد میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے۔
اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندے محمد وسیم اکرم بھٹی کو یرغمال و تشدد کا نشانہ بنانے والے ایم ایس ڈی ایچ کیو قصور ڈاکٹر اشرف جاوید اور اس کے غنڈوں کو فوری گرفتار کیا جاے، قرار داد میں کہا گیا کہ اگر صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ خارج اور ایم ایس کو گرفتار نہ کیا گیا تو پاکستان بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا، اجلاس میں کاہنہ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر رفیق کامران، یونین آف جرنلسٹ نشتر ٹائون کے صدر سید ماجد علی شاہ، یونین آف جرنلسٹ مصطفی آبادکے صدرشاہد عمر، الیکٹرنک میڈیا مصطفی آباد کے صدر ارشد علی شامی،جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی،چیئرمین ڈاکٹر اصغر علی شہزادڈاکٹر اسلم انصاری، محمد طاہر میو،رانا عرفان، محمد اکمل کھوکھر، عمر شاہین ودیگر صحافیوں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے و کروانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی جہاں بھی جاتے ہیں ان کے پاس کیمرہ اور قلم ہوتی ہے، مظلوم و بے بس افراد کی آواز بننے والوں کو دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت و نا قابل برداشت فعل ہے، اجلاس میں صدر پریس کلب و آگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی نے پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور ، صوبائی صدر پنجاب محمد اصغر بھٹی، کاہنہ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر رفیق کامران، یونین آف جرنلسٹ نشتر ٹائون کے صدر سید ماجد علی شاہ کی طرف سے صحافیوں کا بھر پور ساتھ دینے اور احتجاج میں کندھے سے کندھے ملانے پر شکریہ ادا کیا گیا، اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح ملک بھر کی صحافی برادری نے ایک جسم ہونے کا ثبوت دیا ہے آئندہ بھی یہ صحافیوں پر ہونے والے مظالم پر یکجا رہیں گے۔