معروف صحافی ڈاکٹر عمران جاوید خان کو منشیات فروش گروہ اور ان کے عزیز و اقارب کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں

Imran Javed Khan

Imran Javed Khan

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ضلع جہلم کے معروف صحافی ڈاکٹر عمران جاوید خان کو ایمانداری کے ساتھ اپنے صحافتی فرائض سر انجام دینے پر منشیات فروش گروہ اور ان کے عزیز و اقارب کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو تحریری درخواست دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ ضلع جہلم کے گاؤں افغان آباد ڈاکخانہ پنڈوڑی حدود تھانہ منگلا کینٹ کے رہائشی صحافی ڈاکٹر عمران جاوید خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ عرصہ دو سال سے شعبۂ صحافت کے ساتھ بھی وابسطہ ہوںاور علامہ اقبال میڈیا کلب (پاکستان) کا جنرل سیکرٹری ،روزنامہ اپنا اخبار ڈاٹ کام کا ایڈیٹر،روزنامہ جہلم اخبار ڈاٹ کام کا منیجنگ ایڈیٹر،،ہفت روزہ آئینہ عالمگیر گجرات/ جہلم ایڈیشن کا ریزیڈینٹ ایڈیٹر اور روزنامہ میٹروواچ اسلام آبادکا ضلع جہلم میں نمائندہ خصوصی ہوں۔

میرا متعلقہ تھانہ منگلا کینٹ تھانہ ہے میری بیشتر خبریں تھانہ منگلا کینٹ کے متعلقہ ہوتی ہیں اسی اثناء میں پچھلے دنوں میں نے اپنے ہی علاقے کے منشیات فروشوں کی ایک خبرجو کہ سرکاری طور پر پریس ریلیز آفیسر ڈسٹرکٹ جہلم کی ای میل pro.dpo.jhelum@gmail.comسے مورخہ 03-09-2018 کو میرے ای میل ایڈریس drimranjavedjournalist@gmail.com پر بھیجی گئی اور میں نے مع تصویر اپنی آن لائن نیوز ویب سائٹس پر اور اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر 03-09-2018 کولگائیںاور میں حلفاّ بیان کرتا ہوں کہ یہ خبریں حقائق پر مبنی تھیں اور میرا ان ملزمان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی عناد نا تھا اور نا ہے میں نے اپنے صحافتی فرائض پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دئیے جس کی وجہ سے مجھے ان گرفتار شدہ منشیات فروشوں کے اہل خانہ اور عزیزواقارب کی جانب جھوٹے مقدمات میں پھنسوانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دوسرے اضلاع میں ہم نے پرچے کٹوادئیے ہیں۔

سرکاری طور پر ریلیز کی جانے والی خبروں کی اشاعت کی پاداش میں مجھے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور اپنے صحافتی فرائض کو پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔میڈیا نمائندگان کے ساتھ مزید گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران جاوید خان کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے وہ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتیں گے اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کرنے والوں کو اپنی قلم حق کے ذریعے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ڈی پی او جہلم سے تحریری طور پر اپیل کی ہے کہ انہیں اس طرح کے شر پسند اور عوام دشمن عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اور کسی بھی قسم کی جھوٹی ،بے بنیاد اور من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج یا قانونی کاروائی کرنے سے پہلے آپ کو آگاہ کیا جائے اور امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب ڈاکٹر سید مصطفی تنویر صاحب میری استدعا پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے۔