کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ صحافی تجاویز دیں ہمیں، کراچی کے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی،کراچی کی صورت حال پر کابینہ کا خصوصی اجلاس آج رکھا ہے، کراچی کی صورتحال پر گورنرسندھ اور ایم کیوایم سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف گورنر ہاوس میں اینکر پرسنز اور صحافیوں سے ملاقات اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی کئی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔
کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈر زسے شہر کی صورت حال پرمشاورت کی، کئی جماعتوں نے کراچی میں قیام امن کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اسی حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سے بات چیت ہوئی ہے، کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر مزید غور کیا جائے گا، کل سے کراچی کے حالات پر مختلف رہ نماوں سے گفتگو ہو رہی ہے۔