صحافی خالد نواز کی جیب کاٹنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

مصطفی آباد/للیانی: صحافی خالد نواز کی جیب کاٹنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی کی طرف سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبس ٹرمینل قصور سے صحافی خالد نواز خان کی جیب سے نامعلوم جیب کتروں نے کیمرہ نکال لیا تھا جس پر گزشتہ روز یس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی نے فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ صحافیوں کی طرف سے جیب تراشوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے کر کیمرہ برآمد کرنے کا مطالبہ۔