اسلام آباد: ترجمان حکومت پنجاب اور سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شمالی پنجاب نے کشمیری صحافی صحافی اعجاز عباسی سے سرکاری دفتر میں بد سلوکی کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے فون پر اعجاز عباسی سے اطہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا صحافی پاکستان کے جمہوری معاشرے کی آنکھ ہیں یہ کس قدر شرمندگی اور ندامت کی بات ہے کہ پی آئی ڈی میں سرکاری غنڈوں نے ان پر تشدد کیا ہے۔
ہم اس بارے میں اعجاز عباسی کے ساتھ ہیں ۔میں نے مرکزی قیادت سے اپیل کی ہے کہ اعجاز عباسی کے خلاف درج شدہ مقدمہ واپس لیا جائے ۔صحافیوں سے بھارتی جابرانہ حکومت لڑتی ہے ہم ان کے خدمتگار ہیں۔