تمغہ امتیاز یافتہ بزرگ صحافی پیر سید سفید شاہ ہمدرد انتقال کر گئے

 Pir Syed Safid Shah

Pir Syed Safid Shah

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) بزرگ صحافی اور روزنامہ وحدت کے بانی و مدیر اعلیٰ پیر سید سفید شاہ ہمدرد بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔

پیر سید سفید شاہ ہمدرد شدید علیل تھے اور گزشتہ 3 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیر سید سفید شاہ ہمدرد کی نماز جنازہ آج صبح ان کی رہائش گاہ وحدت ہاؤس کینال شامی روڈ نزدعالم باغ ورسک روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔

بزرگ صحافی پیر سید سفید شاہ ہمدرد آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے فعال رکن رہے، مدیران اخبارات و جرائد کی کونسل سی پی این ای میں بھی ان کا کردار اور خدمات لائق تحسین ہیں۔

پیر صاحب کو ان کی گرانقدر صحافتی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ کئی ادبی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے انہیں مختلف ایوارڈز دیے گئے۔

علاوہ ازیں پیر سید سفید شاہ ہمدرد کو اے پی این ایس اور سی پی این ای لائف اچیومنٹ ایوارڈ دے چکے ہیں۔