تمام صحافی مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ خالد سردار

Journalist

Journalist

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحصیل پریس کلب پیرمحل کے تمام صحافی مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور تعلیم اور کیمروں کے ذریعے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کا مشن بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے نامزد چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے پریس کلب پیرمحل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کے سدھار کے لیے میڈیا کا کردار مثال ہے۔

پریس کلب پیرمحل کے تمام صحافی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے او ر اجتماعی عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں اگر سب مل کر کام کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں ،میںوعدہ کرتاہوں کہ خلق خدا کی خدمت مزید بہترین انداز میں کروں گا اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھوں گا۔ اس موقع پر محبوب اخترخان ، میاں اسد حفیظ، اظہار الحق، امجدعلی، عمران چیمہ، بلال انجم ، سعدالدین بھی موجود تھے۔