صحافی کو عزت دیں

Journalist

Journalist

تحریر: رانا محمد ذیشان اصغر
لوگ کہتے ہیں کہ صحافی بلیک میلر ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ بلیک میل کون ہوتے ہیں؟ کیا کوئی ایماندار ‘اصول پسند نیک اور اچھا انسان کسی بھی صحافی سے بلیک میل ہو سکتا ہے۔

جتنے بھی لوگ صحافیوں پر بلیک میلر ہونے یا کرپٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں ہم نے دیکھا ہے وہی لوگ بلیک میل ہوتے ہیں جو کسی نہ کسی بے ایمانی اور غلط کام میں ملوث ہوتے ہیں اور جب صحافی ان کی خبر لگانا چاہتا ہے تو وہ صحافی کو بلیک میلر قرار دینا شروع کردیتے ہیں۔

کیونکہ بے ایمانی کی خبر پر ہی کوئی بلیک میل ہوسکتا ہے ایمانداری کی نہیں، صحافی بلیک میلر نہیں ہوتا آپ خود بے ایمانی کرکے اسے بلیک میلر قرار دیتے ہیں۔

Honesty

Honesty

صحافی تو بے ایمانوں سے ٹکراتا ہے ‘وہ ڈرتا نہیں ہے جب تک بے ایمان ‘کرپٹ لوگ معاشرے میں رہیں گے صحافی انہیں بے نقاب کرتے رہیں گے۔

پھر چاہے آپ کرپٹ کہیں یا بلیک میلر صحافی اپنا کام کرتارہے گا ،اپنے معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے صحافی کو عزت دیں ۔میں خود ایک صحافی ہوں مجھے معلوم ہے کہ ہم جب بھی کسی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاتے ہیں تو ہمیں بلیک میلر ہی کہا جاتا ہے۔

،صحافی اپنی جان پر کھیل کر بے ایمان ،کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرتے ہیں اس کے بدلہ میں صحافی کو بلیک میلر کا اعزاز دیا جاتا ہے۔

ہمیں بھی کئی بار دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی صحافی سچ لکھنے کی بنا ء پر قتل بھی ہوچکے ہیں۔

لوگوں کو کون سمجھائے کہ صحافی بلیک میلر نہیں ہوتے بلکہ ان کو سچی خبریں شائع کرنے پر بلیک میلر کا اعزا ز دیا جاتا ہے۔

کیا صحافی کو سچائی کے بدلے میں یہی انعام ملنا چاہیے ؟ذرا سوچئے ،کیا صحافی کو بلیک میلر کہنا ٹھیک ہے؟

Rana Zeeshan Asghar

Rana Zeeshan Asghar

تحریر: رانا محمد ذیشان اصغر واں بھچراں
ranazeeshan210@gmail.com