مقامی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Mustafa-Abd

Mustafa-Abd

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، 25 اپریل 2012 کو سردار ہارون اقبال سے غلام محمد نے پلاٹ معاہدہ بیع کیا تھا بعد ازاں مکمل رقم ادا کرنے پر دی گئی رقم واپس لیکر معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد نامی شخص نے 25 اپریل 2012 کو سردار ہارون اقبال سے ایک کنال اراضی کادو لاکھ روپے میں معاہدہ بیع کیا تھا جس کی بقایا رقم پانچ لاکھ روپے 15 دسمبر 2012 کو دینی تھی، جو وقت پر ادا نہ کر سکے اور مزید وقت لے لیااور ایک بار 50 ہزار جبکہ دوسری بار ڈھائی لاکھ روپے دے دئیے، اور بقایا دو لاکھ روپے کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت لے لیا، جو وقت پر ادا نہ کر سکے اور دونوں فریقین نے رضا مندی سے 10 اکتوبر2013 کو معاہدہ منسوخ کر دیا۔

مقامی صحافی سردار ہارون اقبال سے غلام محمد نے پانچ لاکھ روپے واپس وصول کر لئے، اب مذکورہ شخص نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، سردار محمد اقبال نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ گروپ کو پلاٹ پر قبضہ کرنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔