صحافی معاشرے کے مظلوم افراد کی آواز بنیں، حق اور سچ کو منظر عام پر لائیں

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافی معاشرے کے مظلوم افراد کی آواز بنیں، حق اور سچ کومنظر عام پر لائیں، ہم ضلع قصور میں نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، صحافی اپنے قلم کا درست استعمال کرکے عوام کو ان کے بنیادی مسائل مہیا کروا سکتا ہے، صحافی معاشرے کی آنکھ کان اور معلومات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے، ہم اپنے قلم کا مثبت استعمال کرنے والے صحافیوں کے شانشانہ ہوں گے اور ان کے مسائل بھی حل کروانے کی کوشش کریں گے، صحافی برادران کو ایک پلیٹ پر متحد و یکجا ہو کر اپنی توانائیاں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور کرپٹ افراد کو بے نقاب کرنے میں صرف کرنی چاہئے، ان خیالات کا اظہار پنجابی کھوج گڑھ میں للیانی پریس کلب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے سنیئر صحافی شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی، پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، محمد ظفر اللہ، شاہد عمر، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، سعید احمد بھٹی، ملک سعید، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ، محمد جمیل سندھو، حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، قیصر عباس، رانا عرفان، اقبال کھوکھر، ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Journalist Shabbir Hussain

Journalist Shabbir Hussain