سبی (محمد طاہر عباس) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر عباس چشتی نے کہا کہ صحافی پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ جب تک آپس میں کمیونٹی نہیں ہو گی اس وقت تک حقوق حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر زاہد راجپوت ،جنرل سیکریٹری طاہر عباس ،پریس سیکریٹری محمد عمر و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے حق اور سچ کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
حالات جیسے بھی ہوں لیکن قلم کو حق اور سچ کیلئے استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات اور ذاتی انا پرستی میں قلم کے استعمال کو ہرگز نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے صحافی اپنے حقوق اور صحافیوں کی فلاح و بہبو د کیلئے متحد ہوکر آپس میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔