لاہور (جیوڈیسک) ماڈل ٹان عدالت نے ایس ایچ او اچھرہ تھانہ اور اچھرہ سرکل کے وارڈنز کے خلاف چوری اور صحافی پر تشدد کرنے کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کوطلب کر لیا۔ اچھرہ سرکل کے وارڈنز رضوان، شرافت علی اور مجیب نے صحافی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ صحافتی فرائض انجام دے رہا تھا۔
مذکورہ وارڈنز نے صحافی کا موبائل فون بھی چھین لیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او حسنین حیدر شاہ کے ساتھ سازباز کر کے صحافی اور ایک بزرگ شہری جس نے وارڈنز کو صحافی پر تشدد سے روکا کے خلاف جھوٹی FIR درج کردی۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف دفعہ 506 اور 379 کے تحت مقدمہ درج کر نے کا حکم جاری کیا۔