تلہار (نمائندہ) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی کال پر صحافی علی اکبر کیریو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری بدین کے سینئر صحافی حاجی خالد محمود گھمن کو موتمار دھمکیوں دینے والے بدمعاش اور جوھی کے صحافی محمد بخش ببر پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری سمیت سندھ بھر میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف تلہار میں صحافیوں سید مسرت شاھ ، محمد عثمان کنبھار،حاجی خان لاشاری،امتیاز جونیجو ،اسماعیل لاشاری، محبوب علی لغاری اور فراز شاھ کی قیادت میں صحافیوں نے بازوں پر سیاھ پٹیاں باند کر سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا
اس موقع پر مظاھرے سے خطاب کرتے مذکورہ صحافیوں نے کہا کہ قتل اور دھشتگردی کے ذریعے صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے جھکا یہ نہیں جا سکتا دھشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو ذلت نصیب ہوگی انہوں نے کہا کے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کر رہی ہے جس کی وجہ سے افسوسناک واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا فورن نوٹیس لیکر ان کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پنہچایہ جائے۔
تلہار(نمائندہ)برصغیر کے ممتاز دانشور اور غیر متنرلزل محنت کشوں کے رہنما کامریڈ سوبھو گیانچندانی کی پہلی برسی کے موقع پر تلہار میںان کی یاد میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہریوں ،صحافیوں ودیگر معززینوں نے شرکت کی اس موقع پر محمد ایوب کنبھار،گوپال شام، ظہیر لغاری،امر سنگھ راٹھوڑ ،کامریڈ یعقوب کنبھار ودیگر نے اپنے خطاب میں کامریڈ سوبھو گیان چندانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے کہا کے عظیم انسان کبھی نہیں مرتے وہ ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ رہتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ساری حیاتی ملک کے غریب اور محنت کش طبقوں کو استحصال سے نجات دلانے والی تحریک کو وقف کردیا تاریخ میں ایسے لوگ بڑے عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے رہنما کی برسی ملک گیر سطح پر منائی جائی جو نئی نسل کو اپنے قومی ہیرو کا پتہ چل سکے۔