صحافیوں پر حملوں کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج

JUI

JUI

سکھر (جیوڈیسک) سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر ضلعی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مظاہرین کی جانب سے میڈیا کے اداروں اور صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں

،صحافیوں اور کیمرا مینوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر حق و سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے، رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا کے اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔