P.I.A انسانیت سوز واقعے کی عدالتی تحقیقات کراکر متاثر ین کو معاوضہ دیا جائے: عالم علی

PPL

PPL

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈآفسیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیع دانش اور کورنگی کمیو نٹی ڈیو یلپمنٹ کونسل کے صدر عالم علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم صحا فیو ں اور P.I.Aملا زمین پر ہونیوالے پر تشد د واقعے کی بھرپورمذ مت کر تے ہیں،اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانیت سوز واقعے کی عدالتی تحقیقات کراکر متاثر ین کو معاوضہ دیا جائے،۔

انہوں نے کہا کہ P.I.A سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری ملک دشمنی کے مترادف ہے رفیع دانش اور عا لم علی نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی من مانیوں سے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے،انہوں نے کہاکہ P,P,L آفیسرویلفیئر ایسوسی ایشن اور K,C,D کونسل نہ صرف صحافیوں اور P.I,A ملازمین کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ ان کہ احتجا ج میںبھی شریک ہوگی۔