جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف ریجن امام بارگاہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے

Peshawar Mosque Blast

Peshawar Mosque Blast

اسلام آباد : جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف ریجن اسلام آباد امام بارگاہ میں میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مساجد اور امام بارگاہوں کے لئیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ جو لوگ نہتے نمازیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ان کا دین اسلام بلکہ انسانیت سے بهی کوئی تعلق نہیں ہے۔

دہشتگرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ پاکستانی قوم متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی۔

جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف ریجن کی پوری ٹیم جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جاری کردہ: مرکزی شعبہ نشر و اشاعت جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان گلف ریجن۔