بدین (عمران عباس) جماعت الدعوۃ سندھ کے ترجمان خالد سیف نے کہا ہے کہ جماعت الدعوۃ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، بقا، عزت اور وقار کے علاوہ عوام میں محیت اور بھائی چارے کے لیئے جدوجہد کی اور جب بھی بھارت سمیت کسی بھی دشمن نے پاکستان کی جانب بری نظر سے دیکھا تو جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے بھرپور عوامی طاقت سے اس کا جواب بھی دیا۔
جماعت الدعوۃ کے فلاحی اور دفائی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے بدین کے مقامی ھال میں بدین کے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خالد سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی قدرتی آفت میں عوام کی مدد اور بحالی کے لیئے سب سے پہلے ہماری جماعت پہنچی اور عملی طور پر عوام کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس کے تحت 250سے زائد ایمبولینس سروس، کراچی میں یونیورسٹیوں میں بچے زیر تعلیم ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال تھر پارکر میں قحط سالی کے بعدمتاثرین کی مدد اور بحالی کے لیئے سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اب تک 65ہزار افراد کو راشن کی فراہمی کے علاوہ 850سے زائد کنویں تعمیر کئے جا چکے ہیں۔
جبکہ لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں 2لاکھ 50ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد ادویات مفت فراہم کی گئی ہے، انہوں نے اس موقع پر طالبان اور داعش کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تنظیموں نے صرف اور صرف مسلمان ملکوں میں دہشتگردی کرنے فساد بربا کیا۔