مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کے ضمنی الیکشن، ایم پی اے ندیم سیٹھی و ایس ایچ او کی شرکت، ڈاکٹر اصغر شہزاد کو صحافیوں نے باہمی مشاورت کے بعدبلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)کا اہم اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقدہوا، اجلاس میں صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہے، اجلاس میں صحافی کالونی کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا، چیئرمین کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کروایا گیا، جس میں اصغر علی شہزاد کوتمام صحافیوں نے مشاورت کے بعد بلا مقابلہ چیئرمین پریس کلب منتخب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے کہا کہ مصطفی آباد کی صحافی برادری کیلئے صحافی کالونی میرا مشن ہے جسے صحافیوں کے ساتھ مل کر جلد ہی پایا تکمیل تک پہنچاوں گا، انشا اللہ،نو منتخب چیئرمین ڈاکٹر اصغر شہزاد نے کہا کہ صحافی برادری نے مجھے پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا اور اپنی سابقہ غلطیاں ہر گز نہیں دہرائوں گا، پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود میرا مشن ہو گا، اجلاس میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی عبدالعزیز نے بھی شرکت کی، اور ڈاکٹر اصغر شہزاد کو چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی، جبکہ صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کے ہاں بیٹے کی ولادت پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میں نے اپنے دور اقتدار میں مصطفی آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ، 7کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیرسٹیڈیم کو جون تک مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں مصطفی آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، جن میں 20کروڑ کی لاگت سے گلیاں ، نالیاں اور نالے شامل ہیں، 9کروڑ کی لاگت سے گزلز کالج، 7کروڑ کی لاگت سے سٹیڈیم جو جون میں عوام کیلئے باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا جو ڈسٹرکٹ قصور کا مثالی سٹیڈیم ہو گا،4کروڑ کی لاگت سے ہائی سکول کی عمارت تیار کی جو ڈسٹرکٹ قصورمثالی عمارت ہے، کوئی بھی منسٹر آئے تو اسی عمارت کا دورہ کرتا ہے، متعدد سکولوں کو اپ گریڈ بھی کروا یا گیا ہے، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کے صحافی کالونی کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر میں آپ کے ساتھ ہوں آپ کی آواز وزیر اعلی پنجاب تک پہنچائوں گا ، پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں کیلئے صحافی کالونی کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، انشا اللہ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معذور لڑکی کی بیوہ ماں انصاف کی متلاشی،پیشی پر جاتے وقت فائرنگ کرنے اور پہلے سے درج مقدمہ کے ملزم آزاد، ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق متعدد بار خبروں کی اشاعت کے باوجود معذور لڑکی کی بیوہ ماںنواحی گائوں سرہالی خورد کی مجیدن بی بی کو انصاف نہ مل سکا، اغوا کرکے انگھوٹے لگوانے اور مقدمہ کی پیروی پر فائرنگ کرکے بیوہ خاتون کو معذور کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہو سکے،بیوہ خاتون مجیدن بی بی کی طرف سے درج مقدمہ کے ملزمان کچہریوں اور پٹواریوں کے پاس جا کر زمین ہتھیانے کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ پولیس کی پہنچ سے دور، بیوہ مجیدن بی بی نے کہا کہ چونگی امرسندھو لاہور کا رہائشی بابر ملک اور عثمانوالہ کا رہائشی محمد حسین ڈوگرنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اغواء کرکے نشہ آور چیز پلاکرزمین کے کاغذات پر انگوٹھے لگوانے والے ملزمان محمد حسین اور بابر ملک تا حال گرفتار نہیں ہو سکے، میں مقدمہ کی پیشی کیلئے عدالت جا رہی تھی نے ملزمان نے مجھے غنڈے بھیج کر فائرنگ کروا کر شدید زخمی کروا دیا، وہ ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکے، میری زمین ہتھیانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کچہری اور پٹواری کے پاس تو جا رہے ہیں جبکہ پولیس انہیں گرفتار نہیں کر پا رہی، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے اغوا کرکے انگوٹھے لگوانے والے ملزمان محمد حسین اور بابر ملک اور مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، اور پٹواری کے خلاف بھی کاروائی کریں۔