لاہور (جیوڈیسک) مختلف صحافی تنظیموں کی جیونیوز کے دفتر پر پتھراؤ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر پی ایف یوجے دستوری ادریس بختیار نے جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے کبھی بھی صحافیوں کو جھکا نہیں سکیں گے۔
دوسری جانب صدرپی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا کہ جیو نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اگر پولیس تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو ہم اپنے ساتھیوں کو تحفظ فراہم کرینگے۔