صحافیوں کی سیاست میں آمد عوام کیلئے خوش آئند ہے: جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم تاسیس کے نام پر سیاسی قائدین کی جانب سے سیاسی و انتخابی مہم چلانے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے الیکشن کمیشن سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

گجراتی سرکار نے یوسی 15پٹیل پاڑہ گارڈن سے رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نواز تنولی پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسی15پٹیل پاڑہ کے عوام چیئرمین کے امیدوار محمد نواز تنولی ‘ وائس چیئرمین کے امیدوارطاہر اسلام خان جنرل کونسلر کے امیدواران سمیر قریشی ‘ عبدالر¶ف بلوچ ‘ عبدالکریم اور عاطف خان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

کیونکہ سیاسی جماعتوں پر اعتماد اور ان کے اقتدار نے ہمیشہ عوام سے قربانیاں ہی لی ہیں جبکہ سمیر قریشی جیسے مایہ ناز صحافی کی یوسی15پٹیل پاڑہ سے کونسلر کے امیدوار کی حیثیت سے سیاست میں آمد خوش آئند ہے کیونکہ صحافی عوامی مشکلات ومسائل سے آگاہ ہونے کے ساتھ ان کے حل کے راستوں و طریقوں سے بھی مکمل واقف ہوتے ہیں اسلئے عوام سمیر قریشی سمیت معروف سماجی رہنما رمضان ناتھا کے حمایت یافتہ محمد نواز پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔