سینئر صحافیوں راجہ اورنگزیب پرویز الطاف، منصور خان، ناصر محمود کے اعزاز میں تقریب

Ceremony

Ceremony

لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب رائٹرز فورم کے زیر اہتمام سینئر صحافی راجہ اورنگزیب، سینئر فوٹو گرافر پرویز الطاف کی فریضہ حج سے واپسی، منصور احمد خان کے ہاں نواسے کی پیدائش، ناصر محمود تقی کی بیٹی کو حالیہ امتحانات میں گولڈ میڈل ملنے پر تقریب پذیرائی منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کوثر شمسی نے کیا، نعت رسولۖ مقبول وسیم خاں سرحدی نے پڑھی، رائٹر فورم کے راہنما زاہد شفیق طیب نے تقریب کے مقاصد بیان کئے۔

اس موقع پر راجہ اورنگزیب نے حج کی سعادت کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رب کعبہ کے گھر جہاںانوروتجلیات کی برسات ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ان لمحوں کے کیف و جذبات کی مستی وہی محسوس کرسکتا ہے جو اپنے رب کے حضور حاضر ہو، وہاں بندے اور مالک کا وہ تعلق ہوتا ہے جہاں کو تیسرا مو جود نہیں ہوتا، پرویز الطاف نے خطاب کرتے ہوئے روضہ رسولۖ کے حوالے بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ روضہ رسولۖ فیض فیوض و برکات ہے جہاں سے رحمتوں کے چشمے پھوٹتے ہیں اور میں اپنے آنسوؤں کا نذرانہ پیش کرتا ہوں، تقریب میں سینئر صحافیوں کوثر شمسی، جاوید عباس گیلانی، اقبال جھکڑ نے جناب راجہ اورنگزیب، پرویز الطاف کو پھولوں کی ساتھ مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔

جبکہ منصور احمد خاں کے نواسے کیلئے پھول،5 ہزار کا کیش پرائز، ناصر محمود تقی کی بیٹی کو گولڈ میڈل ملنے کی خوشی میں پھول،5 ہزار کا کیش پرائر دیا گیا، تقریب میں شاہد شیخ، منصور مہدی، جاوید عباس گیلانی، اقبال جھکڑ، شیر فضل پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر حامد ریاض ڈوگر، خواجہ منور، احسان الحق، محمد شہباز، اعجاز میاں، حاجی غفور، فرخ علی، اظہر غوری، سید بابر شاہ، فرحان قریشی، شقو بھائی، ناصر باجوہ، آصف شیخ، زرے خاں وٹو، وقاص احمد رانا عرفان وسیم خاں سرحدی، غلام عباس،بابر محمود، رؤف خاں، حافظ عمر، امجد برکت، زاہد شاہ سمیت لائف ممبران سینئر صحافیوں، نئے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، آخر میں دعاخیر کی گئی۔