صحافیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے: شریف سوہڈل

Journalist

Journalist

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے کچھ عناصر اپنے مقاصد کے حصول کیلئے صحافیوں میں تفریق پیدا کرتے ہیں ہمیں ان عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڑ) قصور کے ضلعی صدر شریف سوہڈل نے مصطفی آباد میں جزل سیکرٹری اصغر علی شہزاد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی برادری میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو پہچانیں اور صحافیوں کی فلاح وبہبود اور عوامی مسائل کی نشاندھی کے لئے اپنی زمہ داریاں پوری کریں معاشرے کی بھلائی کے لئے کردار ادا کریں اور ملک کی ترقی و خو شحالی میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے صحافتی تنظیموں کو اپنے اندر برداشت پیدا کرنے اور انصاف رواداری ،اور خلوصِ دل سے ایک ضابطہ کے مطابق مل کر کام کرتے ہوئے تمام صحافتی تنظیموں میں آزادانہ ، منصفانہ اور حسبِ ضابطہ انتخابات کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔