بھمبر کی اہم خبریں 9/11/2014

 Bhimber

Bhimber

وزیرمال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سماہنی شہر

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) وزیرمال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سماہنی شہر میں مقامی نوجوان ،ایم ایس ایف مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سماہنی کے صدر راجہ صہیب حبیب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،زخمی نوجوان کو میرپور منتقل کر دیا گیا ،سماہنی شہر میں مشتعل نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے سماہنی تا میرپور مین شاہراہ بند کر دی ،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ،سماہنی کے مشتعل نوجوانوں نے ری ایکشن کرتے ہوئے چوکی بازار میں پہنچ کر دوکانوں میں توڑ پھوڑ کرادی ،صوفی چوہدری جمیل کی کارنر سویٹ شاپ کو تباہ وبرباد کر دیا ،سماہنی کے بعد چوکی میں بھی فضا شدید کشیدہ دوکاندار مشتعل ،انتظامیہ پولیس موقع سے غائب ،اطلاع کرنے کے باجود بھی پولیس اہلکار چوکی بازار میں موقع پر نہ پہنچے ،چوکی بازار کے شہریوں کا بدترین لاقانونیت اور غنڈہ گردی کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان ،توڑ پھوڑ کرنے والے اور چوکی بازار کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے والے دہشت گرد عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ،واقع کی اطلاع پا کر ڈپٹی کمشنر بھمبر ،ایس ایس پی بھمبر پولیس فورس لے کر چوکی روانہ ،صورتحال آخری دم تک کشیدہ ،تفصیل کے روز اتوار کے روز دن بارہ بجے کے قریب سماہنی شہر میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال نے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی 290-MDپر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مسلم کانفرنس ایم ایس ایف سماہنی کے صدر راجہ صہیب حبیب کو شدید زخمی کر دیا ،زخمی صہیب حبیب کو فوری تحصیل ہسپتال سماہنی لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے میرپور ریفر کر دیا گیا اور میرپور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیب حبیب بے ہوشی کی حالت میں تھا ،بعد ازاں سماہنی شہر کے مشتعل نوجوانوں نے تحصیل ہسپتال کے باہر سے مین شاہراہ بلاک کر دی اور نعرے بازی شروع کر دی ،اے سی سماہنی چوہدری حق نواز وپولیس نفری موقع پر پہنچے تاہم مظاہرین نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،دریں اثنا سماہنی شہر کے مشتعل نوجوان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اچانک چوکی شہر میں داخل ہو گئے اوروزیر مال چوہدری علی شان سونی ،حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے زبردستی دوکانیں بند کرا دیں اور صوفی چوہدری جمیل کی کولڈ کارنر وسویٹ شاپ کو بری طرح تباہ کر دیا مشتعل نوجوان نعرے بازی کرتے ہوئے چوکی بازار سے واپس چلے گئے اس دوران مقامی پولیس وانتظامیہ مکمل بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر نہ پہنچے ،چوکی بازار کے مشتعل دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارا بازار بند ہو گیا ،چوکی بازار کے تاجروں نے بازار کا پرامن ماحول تباہ کرنے والے عناصر اور انتظامیہ وپولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورنقصان کے ازالے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے دوسری طرف سماہنی شہر کے نوجوانوں نے بھی نوجوان کو زخمی کئے جانے کے خلاف تاحال احتجاج جاری رکھا ہوا ہے علاقہ کی صورتحال سخت کشید ہ ہے ،بھمبر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر نے سماہنی چوکی میں ہونے والے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایس ایس پی بھمبر کو واقعات کی چھان بین اور کاروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ڈی سی بھمبر ،ایس پی بھمبر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ چوکی ،سماہنی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ،جبکہ مقامی پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور علاقہ جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے ۔قانون نافذکرنے والے افراد کہیں نظر نہیں آرہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافیوں کی طرف سے تحقیق کے مطابق وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) صحافیوں کی طرف سے تحقیق کے مطابق وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال اور راجہ صہیب حبیب کی دس پندرہ روز قبل بھی سماہنی میں ایک دوسرے کے ساتھ تلخی ہوئی تھی ،اور گالی گلوچ وغیرہ بھی ہوا تھا ،چوہدری مظہر اقبال نے تھانہ چوکی میں تحریری درخواست دی جس پر پولیس نے صہیب حبیب کے خلاف کاروائی کے لئے چھاپے مارے تا ہم وہ گرفتار نہ ہوا اس واقع کے بعد وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے پولیس کو صہیب حبیب کے خلاف کاروائی کرنے سے روکا اور بظاہر فریقین کے درمیان حالات نارمل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال نے صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے اپنا موقف دیتے ہوئے
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی چوہدری مظہر اقبال نے صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ صہیب حبیب نے قبل ازیں بھی سماہنی شہر میں مجھ سے بدتمیزی کی اور گالی گلوچ کیا تھا ،میں نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ،ہم سیاسی لوگ ہیں روز حلقہ میں خوشی غمی کے واقعات میں شریک ہونا ہوتا ہے حلفیہ کہتا ہوں کہ گزشتہ روز بھی سماہنی چٹی میں ایک جنازہ کے بعد سماہنی شہر میں معین خان کی دوکان پر گیا تو صہیب حبیب بھی پیچھے آن پہنچا اور مجھ پر پستول تان لیا جس پر اچانک باڈی گارڈ کی گولی اسکی جا لگی میرا کوئی لڑائی جھگڑے کا ارادہ نہیں تھا ،نہ ہی کوئی منصوبہ بندی کی اور نہ ہی ہم لڑائی جھگڑے پر یقین رکھتے ہیں،