پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک دم توڑ رہی ہے : پیپلزپارٹی سیالکوٹ

PPP

PPP

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی سیالکوٹ کے رہنماؤں سابق ڈویژنل صدر چوہدری اظہر حسن، خواجہ فیاض لون ،خواجہ شیراز اور منیب حسین گوندل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک امپائر کی بے رخی پر دم توڑ رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں ہڑتال کے موقع پر پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیکر دانشمندی اور سیاسی وژن کا مظاہرہ کرکے عمران خان کو بڑی خبر بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جبکہ ن لیگ میں شامل بعض عناصر احتجاجی تحریک کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں تشدد اور عدم برداشت کا عنصر جمہوری نظام کے لئے زہر قاتل ہے اور پی ٹی آئی کے جلوسوں میں صحافیوں پر حملے اور خاتون اینکروں کو ہراساں کرنے جیسے واقعات انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہیں ۔