کراچی (جیوڈیسک) صحافی سوسائٹی ہاکس بے اسکیم 42 میں لینڈ مافیا کی جانب سے تجاوزات کے قیام کی کوشش بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی آغا مقصود عباس کو اطلاع ملی تھی کہ لینڈ مافیا کی جانب سے بلاک، سیمنٹ اور دیگر سامان صحافی کالونی کے بلاک 3-A میں لایا گیا ہے اور بدھنی گوٹھ کے نام سے تجاوزات کے قیام کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات راجہ فیاض اور ایس ایچ او ماڑی پور محمد سلیم چوہدری کی نگرانی میں بدھ کی صبح کارروائی کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ لینڈ مافیا کی جانب سے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔