صحافیوں پر تشدد اور مظاہرین کی ہلاکت قابل مذمت ہے، بشارت مرزا

Karachi

Karachi

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے اسلام آباد میں صحافیوں پرتشدد اور مظاہرین کی ہلاکت پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خون خرابے کے بجائے پرامن حل تلاش کیا جائے ،بہتریہی ہوگا کہ اس معاملے پر تمام سیاسی پارٹیوں پر مشتمل کمیٹی بنادی جائے جو تمام معاملات کا بغور جائزہ لے کر حکومت کو مشورہ دے۔انہوں نے کہاکہ ہم دھرنے والوں کواول روزسے یہی مشورہ دیتے آرہے ہیں کہ تمام مسئلوں کا بہترین حل جمہوریت ہے جو خوشنما آمریت سے ہر صورت بہتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے قیام کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے بڑی جدوجہد کی ہے،ہم نے جمہوریت کے منافی کسی اقدام کو نہ کبھی قبول کیاہے اور نہ کبھی کریں گے،جمہوریت کی بساط کو لپیٹا گیا تو انتہائی افسوسناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خدارا! پاکستان میں جمہوریت کو پنپنے دیا جائے،ایک طویل جدوجہد کے بعدملک میں جمہوریت کو استحکام ملاہے جو کچھ دوستوں کی لاپرواہی کے باعث خطرات کے گھیرے میں ہے،اسلام آباد واقعے پر افسوس ہے ،ہم ایک بارپھر کہتے ہیں کہ قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جمہوری راستہ اختیارکیاجائے اور تصادم کے بجائے افہام وتفہیم سے کام لیاجائے تاکہ ملک اور قوم کو سانحات درسانحات سے بچایا جا سکے۔