صحافیوں کی جنگ، صحافیوں کے سنگ لڑیں گے

Chaudhry Ashfaq

Chaudhry Ashfaq

لیہ (ایم آر ملک )صحافیوں کی جنگ، صحافیوں کے سنگ لڑیں گے معاشروں میں جب صحافیوں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج شروع ہو جائے تو عام آدمی کو انصاف کون دے گاانصاف نہ ملے تو احتجاج انسان کا بنیادی حق ہوتا ہے چوک اعظم کے شہریوں کا مشکور ہوں کہ اُنہوں نے ایک بے گناہ فرد کے حق میں احتجاج کی خاطر میرا ساتھ دیا ایک کرپٹ ایس ایچ او کے حق میں پولیس ٹائوٹ ہی احتجاج کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری اشفاق احمد نے گزشتہ روز عوامی سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے ایک وفد سے دوران ملاقات کیا اُنہوں نے کہا کہ ایک اچھا صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے۔

وہ وہی کچھ لکھتا ہے جو وہ دیکھتا ہے اُنہوں نے کہا کہ مہر جاوید اکبر کلاسرہ پر جھوٹا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے تاہم مہر جاوید اکبر کلاسرہ کو بھی سنسنی خیزی اور کسی کے ذاتی کردار پر کیچڑ اُچھالنے سے اجتناب کرنا چاہیئے ہمیشہ سچائی کو اُجاگر کرنے والا صحافی ہی معاشروں میں فلاح و مقام پاتا ہے مگر اکثر واقعات میں صحافت کے نام پر بلیک میلنگ کا عنصر نمایاں ہو رہا ہے۔

جو اچھی شروعات نہیں صحافیوں کو ذاتیات سے بالا تر ہوکر عوامی مفاد کو مدِ نظر رکھنا چاہیئے وفد کی نمائندگی انجمن صحافیان کے ضلعی صدر یعقوب مرزا اور ضلعی جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا خالد محمود شوق نے کی اس موقع پر ملک سلیمان راں ،احسن شہزاد باجوہ ،خالد شفیق ،عارف ہاشمی ،نیاز احمد خان سلیمان خیل ،فرید اللہ چوہدری بھی موجود تھے۔
Cell=+923458721279