اپنی خوشیوں میں ملک کے لئے جان کی قربانیاں دینے والوں کو یاد رکھا جائے۔ شمیم اختر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر نے کہاہے کہ اپنی خوشیوں میں ملک کے لئے جان کی قربانیاں دینے والوں کو یاد رکھا جائے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں اور دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر اپنے پاک افواج کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کا غم ہماری زندگی کاحصہ بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اخترنے تنظیم فلاح وبہبود کے زیر اہتمام عید الفطر پر شہداء پاک فوج اور آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر تنظیم فلاح و بہبود شعبہ خواتین کی صدر نجمہ اشفاق ،جنرل سیکریٹری مختار احمد ،سنیئر نائب صدر زاہد جلبانی اور فنانس سیکریٹری اسد مصطفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ علاقہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی شمیم اختر نے کہاکہ آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد شہداء قوم کو اپنی خوشیوں میں نہ صرف یاد رکھنا بلکہ جدو جہد کے اس عزم کا بھی اظہار کرنا ہے۔

ہم اپنے شہداء کی راہ پر چلتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن کو یقینی بنا ئیں گے شمیم اختر نے کہاکہ آج ہم اپنے اس عظیم تہوار عید الفطر پر یہ عہد کریں کہ ملک سے بھو ک ،غربت اور دہشت گردی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کے نے کے لئے متحد ہوکر جہدوجہد کرینگے انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام باہمہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاک افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کو نیست و نابود کرنے کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کیا جائے تقریب کے اختتام پر شہداء پاک فوج اور آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔