جڑانوالہ: جعل سازوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر گردہ نکال لیا

Jaranwalah

Jaranwalah

جڑانوالہ (جیوڈیسک) جڑانوالہ میں جعل سازوں نے غریب محنت کش نوجوان کو روزگار کا جھانسہ دے کر اسکا گردہ نکال لیا۔ جڑانوالہ کے چک نمبر تین سو چھپن کے محنت کش نوجوان محمد فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ جعل ساز گروہ کئی افراد کے گردے نکال کر مہنگے داموں فروخت کرچکے ہیں۔

نوجوان نے بتایا کہ عبدالروف اور محمد طفیل نے اسکو روزگار دلوانے کے بہانے اسلام آباد لے گئے اور دھوکہ دہی سے اس کا گردہ نکال لیا گیا۔ سوال کرنے پر اسے بتایا گیا کہ اسکا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔ متاثرہ شخص نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعل سازوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔