جڑانوالہ (جیوڈیسک) کے ایک نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ گاں کے دو افراد نے روزگار کا جھانسہ دے کر اس کا گردہ نکال لیا ہے۔ نواحی چک 356 گ ب کے رہائشی محنت کش نوجوان محمد فیاض نے ذرائع کو بتایا ہے کہ گاں کے دو افراد عبدالرف اور محمد طفیل روزگار دلانے کے بہانے اسے اسلام آباد لے گئے تھے۔
جہاں دھوکے سے اس کا گردہ نکال لیا گیا۔ ملزمان نے یہ کہہ کر چپ کرا دیا تھا کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا، انہوں نے بیہوشی کی حالت میں اسے ہسپتال پہنچایا اور ڈاکٹر نے آپریشن کیا تھا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ گاں واپس آنے پراسے پیٹ میں تکلیف ہوئی، جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس گیا تو گردہ نکالے جانے کا انکشاف ہوا۔ نوجوان نے بتایا کہ اب ملزمان ایک لاکھ روپے لے کر خاموش رہنے کیلئے دبا ڈال رہے ہیں۔ محنت کش نوجوان نے وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ گردہ فروش گروہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انصاف فراہم کریں۔