کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے جے ایس بینک کو بھی کسب بینک کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی ہے۔ کسب بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے جے ایس نے مرکزی بینک سے اثاثوں کی مالیت جانچنے کی اجازت طلب کی تھی۔
مرکزی بینک نے تمام قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں جے ایس کو اثاثوں کی چھان بین کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل عسکری اور سندھ بینک بھی کسب بینک کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے اجازت حاصل کرچکے ہیں گزشتہ ماہ کسب بینک کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کسب بینک پر 6 ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا انضمام مرکزی بینک نے سنبھال لیا تھا۔