جے ایس بینک نے جرمن عدالت سے ٹرانسپرنسی کیخلاف امتناع لے لیا

JS Bank

JS Bank

کراچی (جیوڈیسک) جے ایس بینک نے جرمنی کی ڈسٹرکٹ کورٹ برلن سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف ابتدائی حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد عدالت نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر کو جے ایس بینک اور اس کی جانب سے پاکستان میں ایچ ایس بی سی بینک کے پاکستان آپریشن کو خریدنے سے متعلق کسی دعوے اور الزام عائد کرنے سے روک دیا ہے۔

اس سے پہلے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس سلسلے میں گورنر بینک آف انگلینڈ کو خط لکھ کر جھوٹا دعوی کیا تھا اور پاکستان ویب سائٹ پر شائع کیا تھا۔

جرمن عدالت کے حکم امتناع پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو ڈھائی لاکھ یورو تک جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔