جوبا: جنوبی سوڈان کے صدر نے کیبنٹ تحلیل کر دیا

Juba

Juba

جنوبی سوڈان میں نائب صدر کے ساتھ تنازعے کے بعد صدر سلوا کیر نے کابینہ تحلیل کردی۔ صدر سلوا اور نائب صدر ریک مچار کے مابین پارٹی سربراہی پر تنازعات چل رہے تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نائب صدر دو ہزار پندرہ میں ہونے والے اگلے عام انتخابات سے قبل پارٹی کی سربراہی کا اعلان کر دیں گے۔

سوڈان سے علیحدگی کے بعد جنوبی سوڈان شدید معاشی مشکلات کا شکار رہا ہے۔ جنوبی سوڈان میں تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں تاہم جدید سہولیات اور انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باعث اسے شمالی پڑوسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔