لاہور (جیوڈیسک) لاہور جج کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔ وکیل اصغر محمود ایڈووکیٹ نے جج کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے اصغر محمود ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اصغر محمود کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا اور حکم دیاکہ اس حوالے سے 10 اکتوبر تک جواب داخل کرایا جائے۔