لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کا کردار ختم ہو چکا ہے۔
خالد جاوید نے کہا کہ حکومت نے ایک ریفرنس فائل کیا جو مسترد ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوریٹیو ریویو کا آپشن حکومتوں کے لیے نہیں ہے اور اس کا اب تک پاکستان میں تصور بھی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے تحریری فیصلے میں قرار دیا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی فیملی کے خلاف ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دینا غلط تھا، سرینا عیسیٰ کے ٹیکس کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجا جاسکتا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور ان کے اہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ غیر قانونی طریقے سے اکٹھا کیا گیا۔