لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے جج کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھیجنے والے وکیل نے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی۔ معروف قانون دان سلمان اکرم راجا نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
ان کے خلاف سپریم کورٹ نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ درخواست دائر کرنے کے موقع پر اعتزازا حسن، ہائی کورٹ بارکے عہدیدار اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد سلمان اکرم راجا کی حمایت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں موجود تھی۔