ججوں کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ 19 مارچ کو صدر بار راجہ فیاض سکھیرہ کے دستخطوں سے ہڑتال کا نوٹس جاری

کروڑ لعل عیسن : ججوں کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ 19 مارچ کو صدر بار راجہ فیاض سکھیرہ کے دستخطوں سے ہڑتال کا نوٹس جاری ہوا۔ گزشتہ روز راجہ فیاض سکھیرہ کی جانب سے شایع ہونے والے بیان سے وکلاء برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایسے رویے ہرگز مناسب نہیں۔ اجلاس بلا کر بات کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری بار ملک ریاض سیال ، نائب صدر چوہدری پرویز ، جوائنٹ سیکریٹری شہاب خان سیہڑ ، فنانس سیکریٹری طارق علوی ، سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ اور سردار ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹنے اپنے بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اور ایک سول جج کے رویے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال بد دستور جاری ہے۔

کچھ لوگ اسے ناکام بنانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ جن کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جنرل سیکریٹری ملک ریاض سیان نے کہا کہ 19 مارچ کو صدر بار کی جانب سے جاری ہونے والا ہڑتال کا نوٹس صحافیوں کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔