اسلام آباد (جیوڈیسک) رفیق رجوانہ کی زیر صدارت ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے جبکہ سینئر جج خواجہ امتیاز احمد کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے پہلے ہی ایک اجلاس میں تقرریوں کی منظوری دے چکی ہے۔