اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پرویز مشرف کا جعلی میڈیکل پیش کرنے کا انکشاف ، عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی۔ آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم۔
ججز نظربندی کیس ، عدالت میں پرویز مشرف کا جعلی میڈیکل پیش کرنے کا انکشاف ۔ سابق صدر نے 6 اپریل کو کراچی میں چیک اپ کرایا ۔ میڈیکل رپورٹ کا متن ، پرویز مشرف مارچ میں دبئی گئے ، اپریل کا میڈیکل کیسے پیش کیا ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام سخت برہم۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف فالو اپ چیک اپ کے لیے 6 اپریل کو کراچی کے ایک کلینک میں پیش ہوئے ۔ سابق صدر کو دائیں ٹانگ میں شدید تکلیف اور بائیں ٹانگ سن ہونے کی شکایت بهی تهی۔
سابق صدر کے ڈاکٹر امتیاز ہاشمی نے پرویز مشرف کو امریکہ یا برطانیہ کے ہسپتال سے چیک اپ کی تجویز دی ۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کسی بھی عدالت سے اجازت کے بغیر بیرون ملک کیوں گیا۔
ڈیڑھ سال سے ملزم اس عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے 20 مئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔