اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس کا تفتیشی افسر آٹھویں مرتبہ تبدیل کر دیا گیا، بار بار تفتیشی افسر کے تبادلے سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جج کی رخصت کے باعث ججز نظر بندی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی نظر بند کیخلاف کیس میں پولیس تفتیشی افسر ایک مرتبہ پھر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
کیس کے آٹھویں تفتیشی افسر انسپکٹر غلام مصطفیٰ کیانی کو تبدیل کر کے انسپکر نصرت کو نیا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کے بار بار تبادلے سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ججز نظر بندی کیس کی آج ہونیوالی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے، کیس کی سماعت تیئس جنوری کو ہو گی۔