اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظربندی کیس میں مشرف کیخلاف تیسرا نامکمل چالان مرتب کر لیا گیا۔ بیس ستمبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے جانچ پڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
سابق صدر کے خلاف تیسرے چالان میں مزید 11 گواہ شامل کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وکلا، پولیس اہلکاروں اور سرکاری گواہوں سمیت 46 گواہ چالان میں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی گواہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کیخلاف 27 گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کیے جا چکے ہیں۔