اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ججز نظربندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشرف کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس میں آج جیل ٹرائل ہو گا۔
جیل ٹرائل انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کریں گے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے سب جیل کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور ان کی جانب سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دینے کے بعد جیل ٹرائل کی منظوری دی گئی۔