ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کا عدالت حاضری سے استثنیٰ منظور
Posted on February 6, 2015 By Geo4 Webmaster اہم ترین, مقامی خبریں
Pervez Musharraf
راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔
دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ ان کے موکل علالت کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز مشرف کو ایک روز کے لئے عدالت حاضری سے استثنٰی دے دیا اور کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔