ججز نظربندی کیس : مدعی کی عدالت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ججز نظر بندی کیس کے مدعی اسلم گھمن نے انسداد دہشت گر دی کی عدالت کو درخواست دی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں وگرنہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف شہادت ریکارڈ نہیں کرا سکتے۔

اسلم گھمن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، اور ان کی جان زندگی کو خطرہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے تو وہ پرویز مشرف فارم ہاوس پر پیش نہیں ہو سکتے۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت کل ہو گی جس میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، عدالت کی طرف سے 13 وکلا اور 5 پولیس اہلکاروں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔