اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں 24 وکلا سمیت 29 گواہوں کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے پرویز مشرف کے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔
دو سرکاری گواہ محمود شاہ اور ظفر اقبال عدالت میں پیش ہوئے تاہم پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی پیش نہ ہوئے جس کے باعث گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کیے جا سکے۔
دوسری طرف وکلا نے پرویز مشرف کے فارم ہاوس پر جا کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر رکھا ہے، آج بھی کوئی وکیل بطور گواہ پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔ اس کیس میں اب تک کل 35 گواہوں میں سے 6 نے بیانات قلم بندکرائے ہیں۔