ججز نظر بندی کیس، مدعی، مشرف کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے

Musharraf

Musharraf

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، مدعی مقدمہ اسلم گھمن اور مشرف کے وکیل سب جیل پیش نہیں ہوئے۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے کی۔ وکلا سمیت 29 سرکاری گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کیے گئے تھے تاہم پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کی عدالت میں عدم حاضری کے باعث گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔ عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود مدعی مقدمہ اسلم گھمن سب جیل حاضر نہیں ہوئے، مقدمے کی سماعت دس ستمبر کو دوبارہ ہوگی۔